اہم خبریں

وقت سے پہلے تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی،ملازمین کیلئے خوشخبری آ گئی

بلوچستان(اے بی این نیوز)حکومتِ بلوچستان کے محکمہ خزانہ نے صوبے کے تمام مسیحی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو کرسمس کی مناسبت سے دسمبر 2025 ء کی تنخواہیں اور پنشن پیشگی ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

محکمہ خزانہ حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ماہ دسمبر کی تنخواہیں جو معمول کے مطابق یکم جنوری 2026 کو قابلِ ادائیگی تھیں، اب 22 دسمبر 2025ء کو ادا کی جائیں گی تاکہ مسیحی برادری صوبے بھر میں 25 دسمبر کو کرسمس کے تہوار کی تیاری آرام سے کرسکے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومتی فیصلے کا مقصد کرسمس کے موقع پر مسیحی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو مالی آسانی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مذہبی تہوار بہتر انداز میں منا سکیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے رواں سال کے دوران چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق 25 دسمبر 2025 بروز جمعرات کو یوم قائداعظم کی عام تعطیل ہوگی جبکہ 26 دسمبر 2025 بروز جمعہ کو مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے بعد کی عام تعطیل ہوگی۔

مزید پڑھیں۔پارٹی فیصلوں کے لیک ہونے پر برہمی، عمران خان کا سیاسی کمیٹی تحلیل کرنے کا اعلان

متعلقہ خبریں