اہم خبریں

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور(اے بی این نیوز) پنجاب میں آن لائن ڈرائیونگ لائسنس سسٹم اچانک کریش کرگیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
سسٹم میں خرابی کے بعد نہ تو نئے لائسنس کیلئے درخواست دی جا سکی اور نہ ہی موجودہ لائسنس کی تجدید ممکن رہی، جس سے ہزاروں صارفین متاثر ہوئے۔

ڈیجیٹل لائسنس مینجمنٹ سسٹم (DLIMS) اچانک بند ہونے سے پورا پورٹل غیر فعال ہوگیا۔ صارفین کی جانب سے شکایات سامنے آئیں کہ نہ تو ای-لائسنس ڈاؤن لوڈ ہو رہا ہے اور نہ ہی آن لائن اپلیکیشن ٹریکنگ کی سہولت دستیاب ہے۔

پورٹل کی جانب سے سسٹم کریش کی کوئی واضح وجہ یا سرکاری وضاحت بھی فراہم نہیں کی گئی، جس سے بے یقینی کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

اس تعطل نے خاص طور پر ان صارفین کو سب سے زیادہ متاثر کیا جنہیں فوری بنیادوں پر لائسنس درکار تھا، نئے ڈرائیور جو ٹیسٹ کی تیاری کر رہے تھے اور وہ شہری جن کے لائسنس کی میعاد ختم ہونے والی تھی۔

شہریوں نے شکایت کی کہ ڈیجیٹل سہولت کو آسانی اور شفافیت کیلئے متعارف کرایا گیا تھا لیکن اچانک بندش نے الٹا مزید مشکلات پیدا کر دیں۔

واضح رہے کہ DLIMS کو جدید طرزِ حکمرانی کا حصہ قرار دیا گیا تھا جس کا مقصد کاغذی کارروائی کم کرنا، لائنوں میں کمی لانا اور تیز رفتار منظوری کو یقینی بنانا تھا، تاہم حالیہ خرابی نے نظام کی کارکردگی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

تاہم چند گھنٹوں کی بندش کے بعد سسٹم دوبارہ بحال کردیا گیا اور صارفین کو تمام خدمات تک رسائی پھر سے مل گئی، جس سے شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں۔برطانیہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

متعلقہ خبریں