لاہور ( اے بی این نیوز )پولیس نے ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے 5 رکنی منظم گروہ کو گرفتار کر لیا، جس میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق یہ گروہ شہریوں کو سابقہ تعلق یا کسی بہانے سے اپنے گھروں میں بلا کر نشہ آور مشروبات کے ذریعے بے ہوش کرتا اور پھر نازیبا ویڈیوز بنانے کی کوشش کے بعد بھاری رقوم بٹورتا تھا۔
ایس پی سٹی نے بتایا کہ متاثرہ شہری کی فیکٹری میں کام کرنے والی ایک ملزمہ نے قرض واپس کرنے کے بہانے اسے گھر بلایا، نشہ آور چائے پلائی اور غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے کی کوشش کی۔ اسی دوران گروہ کے دیگر افراد نے مزید پانچ لاکھ روپے کی ڈیمانڈ بھی کی، تاہم پولیس کے بروقت ایکشن سے تمام ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار ہوگئے۔
کارروائی کے دوران نقدی، موبائل فونز اور تحفظ شدہ موبائل فوٹیجز برآمد کر لی گئیں، جنہیں مقدمے کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ ہنی ٹریپ اور دھمکی آمیز ہتھکنڈوں سے محتاط رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔
مزید پڑھیں :کل اڈیالہ جیل کے باہر کھلاڑیوں کا بڑا میچ،سہیل آفریدی لیڈ کریں گے،جا نئے تفصیلات















