اہم خبریں

جدید ٹیکنالوجی عدالتی خدمات کی موثر فراہمی کیلئے ضرورت بن چکی ہے،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        )چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی عدالتی خدمات کی موثر فراہمی کیلئے ضرورت بن چکی ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق
چیف جسٹس نے نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کے بنیادی کردار کو اہم قرار دیا۔
ورکشاپ میں آئندہ مراحل کا جامع لائحہ عمل پیش کیا گیا۔ ورکشاپ میں عدالتوں میں پیش آنے والے مسائل اور ان کے ممکنہ حل زیر بحث لائے گئے۔ پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی، رجسٹرارز نے عدالتی اداروں کے تکنیکی جائزوں پر مبنی تفصیلی رپورٹس پیش کیں۔ ورکشاپ میں انصاف کی فراہمی کیلئے ڈیجیٹل فریم ورک کی تیاری کی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کیلئے بری خبر،درخواست خارج، محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا

متعلقہ خبریں