اہم خبریں

قومی اسمبلی کے اخراجات بارے بڑا انکشاف سامنے آگیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)قومی اسمبلی کے ماہ ستمبر 2025 میں مجموعی طور پر 25 کروڑ 52 لاکھ 85 ہزار 77 روپے اخراجات آئے۔ان اخراجات میں اراکین اسمبلی کی بنیادی تنخواہ کی مد میں 15 کروڑ 66 لاکھ روپے۔

متفرق اخراجات کے الاؤنس کی مد میں 91 لاکھ 35 ہزار روپے،ٹیلی کمیونیکیشن الاؤنس کی مد میں 91 لاکھ 35 ہزار روپے،آفس منیجمنٹ الاؤنس کی مد میں 91 لاکھ 35 ہزار روپے،اعزازیہ کی مد میں 9 لاکھ روپے،میڈیکل چارجز کی مد میں 15 لاکھ 33 ہزار 447 روپے،ٹریولنگ الاؤنس کی مد میں 5 کروڑ 31 لاکھ 86 ہزار 630 روپے اخراجات آئے،اراکین اسمبلی کی تنخواہوں سے انکم ٹیکس کی مد میں 5 کروڑ 28 لاکھ 49 ہزار 182 روپے،ہاؤس رینٹ کی مد میں 26 لاکھ 21 ہزار 500 روپے وصول کیئے گئے۔

اس طرح مجموعی اخراجات میں سے انکم ٹیکس اور ہاؤس رینٹ کی مد میں مجموعی طور پر 5 کروڑ 54 لاکھ 70 ہزار 682 روپے وصول کیئے گئے ،اراکین اسمبلی کی پہلے تنخواہ تقریباً سوا دو لاکھ روپے تھی۔

اب اضافے کے بعد ان کی تنخواہ 5 لاکھ 17 ہزار روپے ہے،اپوزیشن لیڈر نہ ہونے کی وجہ سے اپوزیشن لیڈر اور ان کے آفس کے اخراجات اس میں شامل نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں۔مسلسل 3روز بارش اوربرفباری،محکمہ موسمیات کی شدید سردی کی پیشگوئی

متعلقہ خبریں