اہم خبریں

قانون پر عمل درآمد کرانے والے خود ہی قانون کی خلاف ورزی کرنے لگے

اسلام آباد(اے بی این نیوز)قانون پر عمل درآمد کرانے والے خود ہی قانون کی خلاف ورزی کرنے لگے۔موٹر وے ایم فور پر موٹر وے پولیس کی گاڑی سپیڈ لمیٹ سے کہیں زیادہ تیز رفتاری سے چلتی دکھائی دینے کی ویڈیو وائرل

ویڈیو بنانے والے کا دعوی ہے کہ سرکاری گاڑی میں ڈی آئی جی موٹر وے دار علی خٹک سوار تھے۔ڈی آئی جی موٹروے پولیس دار خٹک مبینہ طور پر گاڑی نمبر IDP 3891 میں 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہے تھے ویڈیو میں دعوی

اوور سپیڈ سرکاری گاڑی کی ویڈیو بنانے والے کو روک کر اسکے خلاف کارروائی کے لئے 5 گاڑیاں بھیجی گئیں ویڈیو بنانے والے کا دعوی

ذرائع سےمعلوم ہوا ہے کہ ویڈیو بنانے والے اور سپیڈ کو چیک کرنے والا شہری ایک متحرک وکیل ہے۔ویڈیو بنانے والے کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی ۔

مزید پڑھیں۔لکی مروت میں پولیس وین پر خود کش حملہ، ایک اہلکار شہید، چھ زخمی

متعلقہ خبریں