اہم خبریں

لاہور ہائی کورٹ پنڈی میں بے نظیر بھٹو قتل کیس سماعت کے لئے مقرر

راولپنڈی(اے بی این نیوز   )لاہور ہائی کورٹ پنڈی میں بے نظیر بھٹو قتل کیس سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی،سماعت کل لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں ہو گی سماعت جسٹس مرزا وقاص روف،جسٹس چوہدری عبد العزیز پر مشتمل ڈویژن بینچ کرے گا سرکار نے ملزمان کے بری کرنے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے پولیس افسران سعود عزیز،خرم شہزاد کی سزائیں ختم کرنے کی اپیل پر بھی سماعت کی جایے گی
آصف زرداری کی جانب سے بھی دائر ملزمان کی سزائیں بڑھانے کی اپیل پر بھی سماعت کی جائے گی مقدمہ میں سابق صدر پرویز مشرف اشتہاری،دائمی وارنٹ گرفتاری جاری ہیں پرویز مشرف کے خلاف اپیل خارج ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں