اہم خبریں

پٹرول کی قلت کی وجہ زخیرہ اندوزی ہے،وزیر مملکت براٸے پٹرولیم مصدق ملک

اسلام آباد (اے بی این نیوز  )وزیر مملکت براٸے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ چند لوگ جو زخیرہ اندوزی کر رہے ہیں ان سے درخواست ہے رک جاٸیں،لوگوں کو تنگ نہ کریں ورنہ آپ تنگ ہونگے،پٹرول کی قیمت نہیں بڑھا رہے،جو ایسا سوچ کر زخیرہ اندوزی کر رہے ہیں غلط سوچ رہے ہیں، اس وقت ملک میں پٹرول 20 دن کا ہے،ملک میں 29 دن سے زیادہ کا ڈیزل موجود ہے ،پٹرول کی قلت کی وجہ زخیرہ اندوزی ہے،وزیر مملکت براٸے پٹرولیم مصدق ملک کی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ یہ پاکستانیوں کے حق پہ ڈاکہ ہے،میری درخواست ہے ان لوگوں سے کہ وہ رک جاٸیں،میری اس درخواست کو تنبیہ سمجھیں،آپ ایسا نہیں کر سکتے ورنہ آپ کو بھگتنا پڑے گا،ایسا کرنے والے رک جاٸیں ورنہ لاٸنسینس کینسل کر دیں گے،حکومت کا کام ہے لوگوں کو سہولت دینا،میرا کام لوگوں کے گھروں اور فیکٹریوں تک پٹرول اور گیس پہنچانا،آج خبریں گردش کر رہی تھی کہ ملک میں کہیں کہیں پٹرول کی قلت ہے ۔

متعلقہ خبریں