اہم خبریں

کوہستان سکینڈل ،اہم پیش رفت،بڑا ملزم گرفتار،جا نئے کون

پشاور(اے بی این نیوز)اپر کوہستان مالیاتی سکینڈل میں گرفتار نجی بینک ملازم کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

احتساب جج محمد ظفر نے ملزم خالد احمد کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزم خالد احمد اپر کوہستان کا رہائشی اور داسو میں ایک نجی بینک برانچ میں ملازم ہے۔
ملزم نے ایک نجی کنسٹرکشن کمپنی کے نام پر جعلی اکاؤنٹ کھولا جس میں 5 کروڑ 50 لاکھ روپے کی مشتبہ ٹرانزیکشن ہوئی۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو کئی بار تفتیش کے لیے بلایا گیا مگر وہ جان بوجھ کر شامل نہیں ہوا۔
ملزم کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا اور مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو سات دن کے لیے نیب کے حوالے کر دیا۔

مزید پڑھیں۔سہیل آفریدی کا 16 گھنٹے کا دھرنا،عمران خان سے ملاقات،اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے

متعلقہ خبریں