راولپنڈی( اے بی این نیوز ) ڈھوک کالا خان میں ایک شخص پتنگ ڈور پھرنے کی وجہ سے زخمی ہو گیافوری طور پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئیں،پتنگ ڈور موٹر سائیکل سوار کی آنکھ زخمی کر گئی،موٹر سائیکل سوار پتنگ ڈور پھرنے کی وجہ سے گر گیا،متاثرہ شخص کی شناخت 30 سالہ نزاکت کے نام سے ہوئی،ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہپستال منتقل کر دیا۔















