اہم خبریں

’کابینہ میں 9 لوٹے ہیں‘فاروق حیدر اور انوارالحق کے درمیان جملوں کا دلچسپ تبادلہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) راجہ فاروق حیدر اور انوار الحق کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

راجہ فاروق حیدر خان نے انوارالحق سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ اسٹیجڈ تماشا ہے؟ 9 کی کابینہ میں واپسی ہوئی ہے۔

انوارالحق نے فاروق حیدر سے الٹا پوچھا، انہیں کس نے بنایا؟ ان کو ووٹ کس نے دیا؟

راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ ان کا حال ایک اسٹیج تماشے جیسا ہے۔

انوارالحق نے کہا کہ آپ نے ووٹ دیا، آپ نے ہیر اور رانجھے میں فرق نہیں چھوڑا۔

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ میرا اب کوئی لمبا پروگرام نہیں ہے۔

انوارالحق نے راجہ فاروق حیدر سے پوچھا کیا آپ عمرے پر جارہے ہیں؟
مزید پڑھیں‌:اپوزیشن جماعتیں ایک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہو رہی ہیں، سینیٹر کامران مرتضیٰ

متعلقہ خبریں