اہم خبریں

راولپنڈی کے 4 روٹس پر الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

راولپنڈی(اے بی این نیوز)راولپنڈی میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز ہو گیا۔

ابتدائی مرحلے میں بسیں 4 اہم روٹس فوارہ چوک سے کورال چوک، صدر سے نونہال کالونی، مریڑ چوک سے موٹر وے چوک اور صدر سے قبرستان چوک تک چلائی جائیں گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جدید اور ماحول دوست بس سروس شہریوں کو آرام دہ، پرسکون اور کم خرچ سفر فراہم کرے گی۔

انتظامیہ کے مطابق الیکٹرو بس سروس کے ساتھ ایک موبائل ایپلی کیشن بھی متعارف کرائی گئی ہے جس کے ذریعے مسافر بآسانی روٹس کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ مسافر اپنی ٹریول کارڈ ریچارج کر سکتے اور سروس سے متعلق دیگر سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ سروس کے آغاز پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں۔پی پی اور ن لیگ کے رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کی خبروں کو مستردکر دیا

متعلقہ خبریں