اہم خبریں

پی آئی کی نجکاری،اہم خبر آگئی، جانئے کتنی پارٹیوں کو پری کوالیفائی کیا گیا

اسلام آباد (     اے بی این نیوز       )وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے امور پر اجلاس میں نجکاری کے اہم اقدامات پر غور کیا گیا ہے۔ اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر احد چیمہ، وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری اور بزنس پلان پر بریفنگ دی گئی، جس کے مطابق چار پارٹیز کو پری کوالیفائی کیا گیا ہے اور جلد بڈنگ کے عمل کا آغاز ہوگا۔ نجکاری کے بعد بھی پی آئی اے کا نام اور اس کی تھیم برقرار رکھی جائے گی۔

وزیراعظم نے قابل پرواز طیاروں کی تعداد بڑھانے اور پروازوں کی بروقت روانگی یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔ بزنس پلان کے مطابق 2029 تک پی آئی اے کے فلیٹ میں قابل پرواز طیاروں کی تعداد 18 سے بڑھا کر 38 کی جائے گی، اور سروسز کو 30 سے زائد شہروں سے بڑھا کر 40 سے زائد شہروں تک پہنچایا جائے گا۔

اس کے علاوہ، اجلاس میں پی آئی اے کے شعبہ انجینئرنگ کے اہلکاروں کو مخصوص الاؤنس دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا تاکہ ائرلائن کی کارکردگی میں بہتری آئے۔ نجکاری کے تحت پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز فروخت کیے جائیں گے، جس سے قومی ایئر لائن کے مالی اور عملی معیار کو مزید مستحکم کرنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں :سعودی عرب کے شاہی محلات بارے اہم خبر باہر آگئی، جا نئے کیا

متعلقہ خبریں