اہم خبریں

افریقی ملک کانگو میں طیارے کی کریش لینڈنگ

کانگو(اے بی این نیوز)افریقی ملک کانگو میں مائننگ منسٹر کے طیارے نے کریش لینڈنگ کی ہے۔عالمی میڈٰیا کے مطابق ایک اہلکار نے بتایا کہ کانگو کے وزیر لوئس واٹم کبمبا اور ان کے وفد کے دیگر ارکان ایک حادثے سے اس وقت بال بال بچ گئے۔

جب پیر کی صبح جنوبی جمہوریہ کانگو میں ان کے طیارے میں رن وے سے اترنے کے بعد آگ لگ گئی۔وزیر کے کمیونیکیشن ایڈوائزر اسحاق نیمبو نے واقعے کے بعد ہوائی اڈے پر میڈیا کو بتایا، “طیارہ دارالحکومت کنشاسا سے پرواز کر رہا تھا۔ طیارہ لینڈنگ کے بعد رن وے سے اتر گیا۔ مائننگ منسٹر سمیت طیارے میں انیس افراد سوار تھے۔ جو اس حادثے میں محفوظ رہے۔
مزید پڑھیں: آزادکشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل راٹھور نے عہدے کا حلف اٹھالیا

متعلقہ خبریں