اہم خبریں

پیرو میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 37 افراد ہلاک

پیرو(اے بی این نیوز)پیرو میں ایک دو منزلہ بس کھائی میں گرنے سے کم از کم 37 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے۔

خبرایجنسی کے مطابق حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اری کیپاکے علاقے میں پیش آیا۔اری کیپا کے ریجنل ہیلتھ مینیجر والٹر اوپورٹو نےبتایا کہ ہمارے پاس 37 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ 24 افراد زخمی ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق حادثے میں زخمی 24 افراد میں سے کچھ زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم ایک اور مشکل میں پھنس گئی، بھاری جرمانہ عائد

متعلقہ خبریں