بھارت(اے بی این نیوز)بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں ایک شہری کو ہیلمٹ نہ پہننے پر 21 لاکھ روپے کا چالان موصول ہونے کا انوکھا واقعہ پیش آیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انمول سنگھل نامی شہری نے جب ای چالان دیکھا تو حیران رہ گیا، کیونکہ اس کی موٹر سائیکل کی قیمت صرف 1 لاکھ روپے تھی جبکہ چالان 21 لاکھ 74 ہزارکا جاری کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق انمول سنگھل نے ہیلمٹ نہیں پہنا تھا اورموٹرسائیکل کی ضروری دستاویزات بھی موجود نہیں تھیں، جس پر کارروائی کی گئی، پولیس نے موٹر سائیکل ضبط کر لی اورچالان میں غلطی سے 20 لاکھ 74 ہزار روپے درج ہو گئے۔
شوہر نے دھمکی آمیز واٹس ایپ پیغام پر بیوی کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا
چالان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس حکام نے وضاحت دی کہ یہ غلطی سب انسپکٹر کی جانب سے ہوئی۔
انہوں نے موٹر وہیکلز ایکٹ کی سیکشن 207 کا ذکر غلط انداز میں درج کیا، جس کے باعث “207” اور “Rs 4,000” کو ملا کر رقم 20,74,000 بن گئی۔
پولیس نے بعد ازاں وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہری کو صرف 4,000 بھارتی روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا، جبکہ متعلقہ اہلکار کو سخت تنبیہ کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں۔شاعر مشرق علامہ اقبال کا 148 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے















