اہم خبریں

راولپنڈی میں پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان کرکٹ سیریز،سیکیورٹی پلان جاری

راولپنڈی ( اے بی این نیوز    )راولپنڈی میں پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان کرکٹ سیریز کے موقع پر سیکیورٹی اور ٹریفک کے سخت انتظامات کر دیے گئے ہیں راولپنڈی پولیس کے مطابق پریکٹس سیشنز اور ٹیسٹ میچوں کے دوران سیکیورٹی کے لیے 5500 سے زائد پولیس افسران اور جوان تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 367 سے زائد ٹریفک افسران اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں

پولیس حکام کے مطابق سینئر افسران خود فیلڈ میں موجود ہیں اور سیکیورٹی پر مامور فورس کو وقتاً فوقتاً چیک اور بریف کر رہے ہیں اسٹیڈیم اور اطراف کی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کر دیے گئے ہیں جبکہ شہر بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کے لیے خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ تھانوں کی موبائل ٹیمیں، ایلیٹ فورس اور ڈولفن اسکواڈ مسلسل اسٹیڈیم کے اطراف گشت کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے راولپنڈی پولیس کے مطابق شہریوں کی سہولت اور کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے تمام ادارے باہمی رابطے میں ہیں اور سیکیورٹی پلان پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے

مزید پڑھیں :مریم نواز نے بس میں خاتون کو ہراساں کرنے والے پیٹرولنگ پولیس اہلکار کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی

متعلقہ خبریں