لاہور(اے بی این نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز اورون ڈے میچوں کے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق راولپنڈی اور لاہور میں شائقین کے لئے جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 400 روپے رکھی گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 800 روپے رکھی گئی ہے۔
پریمیم ٹکٹ کی قیمت 700 روپے اور فرسٹ کلاس کی ٹکٹ 600 روپے رکھی گئی ہے، پی سی بی گیلری کا ٹکٹ 1500 روپے، پلاٹینم باکس پر سیٹ کی قیمت 15 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
راولپنڈی میں پہلا ٹی ٹوئنٹی 28 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔لاہور میں دو ٹی ٹوئنٹی میچز 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو کھیلے جائیں گے، لاہور میں جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 400 روپے مقرر کی گئی ہے۔ فرسٹ کلاس کی ٹکٹ 600، پریمیئم 700 اور وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔
وی آئی پی فار اینڈکی قیمت 1500 روپے، وی آئی پی نیو پویلین ٹکٹ کی قیمت 2000 روپے اور وی آئی پی گیلری کے ٹکٹ کی قیمت 2500 روپے رکھی گئی ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ Pak vs south africa کے درمیان تینوں ون ڈے میچ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں 4 نومبر، 6 نومبر اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے میچز کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 400 روپے رکھی گئی ہے۔
وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 800 روپے اور فرسٹ کلاس انکلوژرز کی قیمت 600 روپے مقرر کی گئی ہے، وی آئی پی گراؤنڈ فلور کی قیمت 3 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پاک جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہونی تھی لیکن اب بروز منگل 21 اکتوبر سے فروخت کا آغاز ہو گا۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے معرکہ حق میں اپنی عسکری و دفاعی صلاحیت کا لوہا منوایا: فیلڈ مارشل