کراچی (اے بی این نیوز)سندھ حکومت نے ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر 20 اور 21 اکتوبر کو 2 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تعطیلات صرف سرکاری محکموں میں کام کرنے والی ہندو برادری کے ملازمین کے لئے ہوں گی۔
سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری، نیم سرکاری اداروں، خودمختار اور بلدیاتی اداروں کے ہندو ملازمین پیر اور منگل کے روز دیوالی کی خوشیاں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ منائیں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر مذکورہ تاریخوں میں کسی یونیورسٹی، کالج یا اسکول کے امتحانات مقرر ہیں تو انہیں بعد ازاں دوبارہ شیڈول کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کی نقول مختلف سرکاری محکموں اور اداروں کو ارسال کر دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: چمن میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام،20 حملہ آور ہلاک