اہم خبریں

پاک جنوبی افریقا ٹیسٹ سیریز،محمد رضوان نے اسکواڈ جوائن کرلیا

لاہور(اے بی این نیوز)جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لئے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے قومی اسکواڈ جوائن کر لیا ہے۔محمد رضوان نے قذافی اسٹیڈیم میں بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کر دیا ہے، وہ قائد اعظم ٹرافی کا میچ کھیلنے 6 اکتوبر کو پشاور گئے تھے۔

وہ ٹیم مینجمنٹ کی اجازت سے قائداعظم ٹرافی کا میچ کھیلنے گئے تھے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کی قذافی سٹیڈیم تیسرے روز بھی ٹریننگ جاری ہے، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بیٹنگ باؤلنگ اور فزیکل ڈرلز میں حصہ لے رہے ہیں۔

ٹریننگ سیشن کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کپتان پری میچ پریس کانفرنس کریں گے، پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود میڈیا کو اپنی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔

جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم بھی پہلے ٹیسٹ میچ کی تیاری سے متعلق بات کریں گے، ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی جائے گی۔یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی ،اسلام آباد میں دوسرے روز بھی معمولات زندگی متاثر

متعلقہ خبریں