اسلام آباد(اے بی این نیوز)منگل کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ۔ تا ہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیراور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
بدھ کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم کشمیر، بالائی و وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔
سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر):کشمیر: مظفرآباد (سٹی 61، ایئرپورٹ 30)، کوٹلی 30، راولا کوٹ 23، گڑھی دوپٹہ 11،پنجاب: شیخوپورہ 22، گجرات20، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 14، سٹی 12)، حافظ آباد 13، منگلا 12، جہلم 10، نارووال 06، ملتان ایئرپورٹ 04، گوجرانوالہ 02، منڈی بہاؤالدین، لیہ 01،خیبر پختونخوا: بالاکوٹ، باچا خان ایئرپورٹ 12، دیر (زیریں 10، بالائی 06)، پشاور (سٹی 10، ایئرپورٹ 07)، پٹن 08، سیدو شریف، پاراچنار 04، مالم جبہ، کاکول 03، میر کھانی 02، کالام، تخت بھائی 01،گلگت بلتستان: بگروٹ 04، اسکردو، چلاس 02، گلگت، بونجی، استور میں 01ملی میٹر بارش ہوئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: تربت37،مٹھی اورچھور میں 35ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
بدھ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان۔
بدھ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان۔
مزید پڑھیں: پارٹی کے اندر کچھ سطح پر مزاحمت ابھی بھی موجود ہے، سینیٹر علی ظفر