دوحہ ( اے بی این نیوز)سعودی عرب کی انڈر 17 قومی فٹ بال ٹیم نے قطر میں منعقدہ AGCFF انڈر 17 گلف کپ 2025 کے فائنل میں متحدہ عرب امارات کو 0-2 سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔
فیصلہ کن میچ قطر کے دارالحکومت دوحہ کے گرینڈ حمد اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
اس کامیابی کے ساتھ سعودی عرب نے اس ٹورنامنٹ کی تاریخ میں چھٹی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
سعودی ٹیم کی جانب سے پہلا گول عبدالعزیز الفواز نے میچ کے 18ویں منٹ میں کیا جبکہ دوسرا گول عبدالرحمن سفانی نے پہلے ہاف کے اختتام پر یعنی 45ویں منٹ میں کیا۔
مزید پڑھیں:قومی کرکٹر ابرار احمد آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے