اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان بھر میں آج خلیفہ چہارم حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کا یوم ولادت مذہبی جوش وجذبے اور عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے۔خلیفہ چہارم مولود کعبہ امیر المومنین علی ابن ابی طالب کرم اللہ وجہہ کایوم ولادت 13رجب المرجب کو نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ مساجد، امام بارگاہوں سمیت مختلف مقامات پر خصوصی محافل و تقاریب کا اہتمام کیا گیا جن میں علما و خطیب حضرات خلیفہ چہارم حضرت علیؓ کے فضائل بیان کرتے ہوئے دین ا سلام کی آبیاری کیلئے پیش کی گئی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، سرکاری و نجی ٹی وی چینلز سے خصوصی پروگرام نشر کیے گئے۔















