کوئٹہ ( اے بی این نیوز)بلوچستان حکومت نے رخشان، مکران اور ژوب ڈویژنز میں بی ایریا کو اے ایریا میں تبدیل کرنے کے تمام نوٹیفکیشنز اور انتظامی اقدامات واپس لے لیے۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سابقہ میٹنگز کے منٹس، انتظامی منظوریوں اور خطوط سمیت تمام اقدامات فوری طور پر منسوخ تصور ہوں گے۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ محمد حمزہ کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن کی کاپیاں متعلقہ حکام بشمول چیف منسٹر اور گورنر سیکریٹریٹ، آئی جی پولیس بلوچستان، کمشنرز رخشان، مکران اور ژوب ڈویژنز سمیت دیگر محکموں کو بھیج دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں آج سونے کی قیمت جانئے!