اہم خبریں

برازیل ،سابق صدر بولسونا رومجرم قرار،عدالت نے 27 سال قید کی سزا سنادی

ویٹوریا(اے بی این نیوز)برازیل کی سپریم کورٹ نے سابق صدربولسونارو کو بغاوت کی سازش کا مجرم قرار دیدیا، 27 سال اور 3 ماہ قید کی سزا بھی سنادی۔

برازیل کی سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کے 4 ججز نے سزا کے حق میں فیصلہ سنادیا جبکہ ایک جج نے انہیں تمام الزامات سے بری کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔

گھر میں نظر بند سابق صدر بولسونارو عدالت میں پیش نہیں ہوئے ، سابق صدر کے وکیل نے سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف اپیل دائرکرنیکا اعلان کردیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سماعت کے لیے 11 ججز پر مشتمل فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں آج بروزجمعہ12ستمبر 2025 سونے کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں