اسلام آباد(اے بی این نیوز)جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ۔تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے بارش ہو سکتی ہے۔
جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔
نوٹ: سیلاب سے متاثرہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چند روز کے دوران موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: کراچی ( یونیورسٹی روڈ ، گلشن حدید 04، کیماڑی 03، ایئرپورٹ اولڈ ایریا، فیصل بیس، کورنگی 02، جناح ٹرمینل، D.H.A (فیز II) 01)، مٹھی 02،بلوچستان: پسنی 03 اورلسبیلہ میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت :چلاس ،نوکنڈی 43 ،دالبندین 42 اور میر کھانی میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
جمعہ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں مو سم خشک اورمطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
جمعہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مو سم گرم اورخشک جبکہ بعد از دوپہر مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
مزید پڑھیں: قطر ڈٹ گیا،بڑا اعلان کر دیا،دبنگ جواب