یرو شلم (اے بی این نیوز )اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر فلسطینی عوام کو سنگین دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے رہائشی فوری طور پر شہر چھوڑ دیں کیونکہ فوج بڑے پیمانے پر فضائی اور زمینی کارروائی کے لیے تیار ہے۔ نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ غزہ میں فضائی حملوں کو مزید تیز کیا جا رہا ہے
اور اسرائیلی فوج جلد ہی طاقتور زمینی آپریشن شروع کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں موجود تمام رہائشی ٹاورز کو گرا دیا جائے گا اور علاقے کو مکمل طور پر نشانہ بنایا جائے گا۔یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب غزہ پہلے ہی شدید بمباری کی لپیٹ میں ہے اور ہزاروں فلسطینی محفوظ مقامات کی تلاش میں اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہیں۔
عالمی برادری کی جانب سے بارہا جنگ بندی اور انسانی ہمدردی کے اقدامات کی اپیلوں کے باوجود اسرائیلی قیادت سخت موقف اپنائے ہوئے ہے۔ نیتن یاہو کا تازہ بیان خطے میں مزید کشیدگی اور انسانی بحران کو بڑھا رہا ہے، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں خبردار کر چکی ہیں کہ غزہ میں صورت حال تباہ کن انسانی المیے کی شکل اختیار کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں :ملتان کو خطرہ،شیر شاہ بند توڑنے کا فیصلہ،اعلانات شروع