اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسپینش آملیٹ،ہسپانوی آملیٹ یا ہسپانوی ٹارٹیلا سپین کی ایک روایتی ڈش ہے، یہ ہسپانوی کھانوں کا ایک لازمی حصہ ہے آج ہم آپ کو صحت سے بھرپور اسپینش آملیٹ بنانے کا طریقہ بتائیں گے۔اجزاء،مٹر (اْبلے ہوئے)دوپیالی،انڈے 4 عدد، پیاز (باریک کٹی ہوئی) 1 عدد،فرنچ بینز (چھوٹے کٹے ہوئے)4 عدد،آلو (اْبلے اور چھوٹے کٹے ہوئے)2 عدد،کالی مرچ (کْٹی ہوئی)1 چائے کا چمچ،پنیر (کدو کش کیا ہوا) 2کھانے کے چمچ، بیسن 3 چائے کے چمچ،دودھ 1 پیالی، نمک حسب ذائقہ،زیتون کا تیل 1کھانے کا چمچ۔
بنانے کا طریقہ ترکیب،انڈوں کی سفیدیوں اور زردیوں کو الگ کرلیں۔ سفیدیوں کو الیکڑک بیڑکی مدد سے خوب پھینٹیں۔ زردیوں کو الگ پھینٹ لیں اس میں آلو ، مٹر ، پیاز ، فرنچ بینز ، بیسن اور دودھ ملا لیں۔ فرائنگ پین کو تیل سے چکنا کریں اور پھر سفیدی پھیلائیں۔ اس پر زردی ، زیتون کا تیل ، پنیر ، کالی مرچ اور نمک ملاکر چند منٹ تک پکائیں جب پک جائیے تو پلیٹ میں نکال کر پیش کر یں ۔
