اہم خبریں

چین پاکستان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کسی تیسرے فریق کے لیے نہیں، چینی ترجمان

چین (اے بی این نیوز) چین کی وزارت دفاع نے پاکستان کی جانب سے چینی ساختہ Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر کی شمولیت پر ردعمل کا اظہار کیا۔ چینی ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کسی تیسرے فریق کے لیے نہیں ہے۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان جیانگ بن نے کہا کہ چین اپنی سازوسامان کی ترقی کی کامیابیوں کو پاکستان سمیت دوست ممالک کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے تیار ہے۔ پاکستانی فوج نے اپنے دفاعی آلات کو جدید بنانے کے لیے چینی ساختہ Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر کو شامل کیا ہے۔

چینی دفاعی ترجمان جیانگ بن نے کہا کہ چین پاکستان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کسی تیسرے فریق کے لیے نہیں ہے اور بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
مزید پڑھیں‌:یکم ستمبر سے قبل سکول کھولنے پر پابندی، شکایت کے لیے ہیلپ لائن قائم

متعلقہ خبریں