اہم خبریں

اسٹار بلے باز فخر زمان ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے

فلوریڈا (اے بی این نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز فخر زمان ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔زمان ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی نہیں کھیل سکے۔

بلے باز کو مبینہ طور پر بائیں ٹانگ کے پٹھوں میں تناؤ محسوس ہورہا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ فخر زمان ہیمسٹرنگ انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

وہ آج رات وطن واپس آئیں گے، اور میڈیکل پینل کی نگرانی میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بحالی سے گزریں گے۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا میں مسافر طیارہ دوران پرواز غائب ہوگیا

متعلقہ خبریں