اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) سپریم کورٹ کا اہم اقدام،تمام رجسٹریز میں ای فائلنگ سسٹم نافذ کر دیا گیا۔ پرنسپل سیٹ اسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی، کوئٹہ میں ای فائلنگ فعال۔ پٹیشنز، میموز، فیصلے اور آرڈرز اب آن لائن دستیاب ہوں گے۔
کیس مینجمنٹ سسٹم کے تحت ای میل کے ذریعے سائلین کو مطلع کیا جائے گا۔
ای فائلنگ سے کاغذی کام میں کمی، وقت اور اخراجات میں بچت ہوگی۔ وکلا کی رجسٹریشن سپریم کورٹ نے لازمی قرار دے دی۔ بار کونسلز سے وکلا کے موبائل اور ای میل کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔ ای فائلنگ میں مدد کے لیے سرکاری محکموں کو فوکل پرسن مقرر کرنے کی ہدایت۔
مزید پڑھیں :دالبندین بائی پاس سے افسوسناک خبر آگئی، جا نئے کتنا جانی و مالی نقصان ہوا