اہم خبریں

پاکستان کے لیجنڈ ریسلر دین محمد پہلوان انتقال کرگئے

لاہور (  اے بی این نیوز      ) پاکستان کے لیجنڈ ریسلر دین محمد پہلوان انتقال کرگئے۔ دین محمد نے 1955 میں ایشین گیمز میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل جیتا تھا۔ دین محمد کے بیٹے نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی۔
دین محمد کی کامیابی نے پاکستان کو عالمی سطح پر کھیلوں میں شناخت دلائی۔ فروری 2025 میں دین محمد پہلوان نے اپنی 100ویں سالگرہ منائی تھی۔ نماز جنازہ رات 9 بجے باٹا پور میں ادا کی جائے گی۔
صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر کا دین محمد کے انتقال پر اظہار تعزیت۔ صدر پنجاب ریسلنگ ایسوسی ایشن چوہدری ارشد ستار کا اظہار افسوس۔

مزید پڑھیں :دالبندین بائی پاس سے افسوسناک خبر آگئی، جا نئے کتنا جانی و مالی نقصان ہوا

متعلقہ خبریں