اہم خبریں

رمضان نگہبان پروگرام میں بدعنوانی کو فیک نیوز قرار دینا شرمناک ہے، ملک احمد بھچر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) ملک احمد بھچر نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا احتجاج جمہوری عمل ہے، کوئی نئی بات نہیں۔ سپیکر کا رویہ جانبدارانہ اور انتقامی ہے۔ سپیکر نے اپوزیشن ارکان کی معطلی اور جرمانے بلاجواز کیے۔ اسمبلی زندہ تب ہی رہتی ہے جب اپوزیشن مؤثر کردار ادا کرے۔
حکومتی کمیٹیوں میں اپوزیشن کو صرف علامتی نمائندگی دی گئی۔ وہ پروگرام اے بی این نیوز بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ حکومتی اکثریت کے باوجود اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سپیکر خود کو بائی بک کہنے کے باوجود غیرجانبدار نہیں رہے۔ رمضان نگہبان پروگرام میں بدعنوانی کو فیک نیوز قرار دینا شرمناک ہے۔
آڈیٹر جنرل کی 10 کھرب روپے کی رپورٹ کو دبا دیا گیا۔ حکومت ہر کرپشن انکشاف پر فیک نیوز کا لیبل لگا دیتی ہے۔ مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں غیر پارلیمانی زبان کا استعمال کسی صورت قابل قبول نہیں۔ غیر پارلیمانی الفاظ مہذب سیاسی ماحول کو مجروح کرتے ہیں۔
ہم نے ہمیشہ پارلیمانی زبان اور روایات کا احترام کیا ہے۔ شدید اختلاف کے باوجود قومی اسمبلی میں شائستہ رویہ اپنایا۔ اپوزیشن کا بجٹ سیشن میں کاپیوں کا پھینکنا قابل مذمت عمل ہے۔ سپیکر سردار ایاز صادق ایوان کو غیر جانبداری سے چلا رہے ہیں۔ اسلم غوری نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے اختیارات پر مکمل عملدرآمد ضروری ہے۔
سپیکر اختیارات پر سخت مؤقف لیتے ہیں، چیئرمین کیوں نہیں؟ موجودہ حکومت پارلیمنٹ، عوام اور آئین کو جواب دہ نہیں۔ ایوان نمائشی بن چکا، فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں۔ جمہوریت کے نام پر صرف تنخواہیں لی جا رہی ہیں۔ پی ڈی ایم میں بوجھ بعد میں صرف ہم پر ڈال دیا گیا۔
اگر حکومت سب کی ہے تو سب کو ساتھ کیوں نہیں رکھا جا رہا؟ اسلام آباد کا موسم سیاسی تبدیلی کا اشارہ دے رہا ہے۔ جے یو آئی پر الزامات لگانے والے ثبوت دیں، کردار کشی نہیں چلے گی۔ کے پی میں حکومت میں شمولیت پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔
مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ؟ آج رات 12 بجے کے بعد جا نئے فی لٹر کتنا مہنگا ہو رہا ہے

متعلقہ خبریں