اہم خبریں

ہما چل پردیش میں کلائوڈ برسٹ ،سیلابی صورتحال،2افراد ہلاک اور متعدد لاپتا

کانگڑا (اے بی این نیوز)غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں مون سون کا سیزن شروع ہوگیا ہے جس کے سبب کچھ ریاستوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ریاست ہماچل پردیش کے ضلع کانگڑا میں بھی بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے 2 افراد ہلاک اور 10 افراد لاپتا ہوگئے جب کہ سیلاب کے باعث متعدد گھر بھی بہہ گئے۔

کانگڑا کے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اب تک 2 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں اور دیگر لاپتا افراد کی تلاش کا کام جاری ہے، متاثرین دھرم شالہ کے قریب ایک چھوٹے پن بجلی منصوبے میں کام کر رہے تھے۔

ڈی سی کے مطابق کانگڑا ضلع کے علاوہ کم از کم چار بادل پھٹنے کے واقعات کولو ضلع کے علاقے بنجر، گڈسا، مانیکرن اور سنج میں رپورٹ ہوئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنڈوہ ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے سے دروازے کھول دیے گئے ہیں جبکہ پاروتی ندی پر طوفانی بارش کی وجہ سے ایک پل بہہ جانے پر لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونیکی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ملتوی

متعلقہ خبریں