اہم خبریں

صیہونی درندے نے ماسکو ایئر پورٹ پر معصوم ایرانی بچے کو زمین پر پٹخ دیا

ماسکو(اے بی این نیوز)صیہونی درندے کسی صورت انسان کہلانے کے لائق نہیں ہیں۔ ماسکو ائرپورٹ پر جنونی صیہونی نے کمسن ایرانی بچے کو اکیلا دیکھا تو اسے فرش پر پٹخ دیا۔ ملزم گرفتار کرلیا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق بچے کی حالت انتہائی نازک ہے اور وہ کوما میں چلا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق 31 سالہ بیلاروسی باشندہ ہے جس کا نام ولادیمیر وٹکوف ہے جو درحقیقت اسرائیلی یہودی ہے جس کو اس حملے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے حراست میں لیا۔ رپورٹ کے مطابق تشدد کا شکار ہونے والا بچہ ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد اپنی حاملہ ماں کے ہمراہ ماسکو پہنچا تھا جس کو صہیونی درندے کے حملے کا سامنا کرنا پڑا اور اسے کھوپڑی ٹوٹ گئی ہے اور اس کی ریڑھ کی ہڈی کو سنگین چوٹیں لگی ہیں اور کوما میں زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے۔

ماسکو خطے میں بچوں کے امور کی نمائندے کسینیا میشونووا نے اس حملے کی مذمت کی اور وٹکوف کو ”درندہ“ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اسے مکمل سزا ملے گی۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق وٹکوف پر اس وقت ”اقدام قتل“ کے الزام میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے اور روسی حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا اس حملے کے پیچھے نسل پرستانہ محرکات یا دیگر عوامل کارفرما تھے یا نہیں۔
مزید پڑھیں: موٹروے ایم ون پر طوفانی بارش، اسلام آباد سے رشکئی تک ٹریفک معطل

متعلقہ خبریں