اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سینیٹ میں بھی فنانس بل 2025-26کی کاپی پیش کر دی گئی، چیئرمین اراکین سے تین دن میں بجٹ تجاویز طلب کر لیں ، فنانس کمیٹی ایوان میں اپنی رپورٹ دس دن میں پیش کرے گی ۔سینیٹ اجلاس چیئرمیں سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت منعقد ہو ا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فنانس بل کی کاپی ایوان میں پیش کی تو اپوزیشن کے اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہوئے اور نگامہ آرائی اور نعرے بازی شروع کر دی، جعلی بجٹ نامنظور، جعلی حکومت نامنظور کے نعروں سے ایوان گھونجتا رہا۔ اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران چیئرمین اجلاس کی کاروائی چلاتے رہے۔
چیئرمین نے کہا کہ اراکین مقررہ تین دن میں بجٹ پر اپنی تجاویز پیش کریں اس کے بعد کسی رکن کی کوئی تجویز قبول نہیں کی جائیگی ،اجلاس کے آغاز میں سینیٹر عباس آفریدی اور دہشتگردی میں شہید ہونے والے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور شہریوں کے لیے فاتحہ خوانی سینیٹر اسحاق ڈار نے کرائی ،سینیٹ میں سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860،نارکوٹک سبسٹینسز ایکٹ 1997 پر رپورٹس بھی ایوان میں پیش کی گئیں اس دوران اپوزیشن کی ہنگامہ اور نعرہ جاری جاری رہی۔ چیئر مین نے اجلاس جمعہ دن ساڑھے دس بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا۔۔