اسلام آباد (اے بی این نیوز )پانی ہماری ریڈ لائن ہے۔ سندھ طاس معاہدے پربھارت کو اپنا موقف واپس لینا پڑے گا ۔ نریندرمودی ایک شکست خوردہ شخص ہے اس کے بیانات میں سنجیدگی نہیں۔ پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کی نیویارک میں پاکستانی میڈیا سے گفتگو ۔ چینی ٹی وی کوانٹرویو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی نازک جنگ بندی ہے۔
دہشت گرد ی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے مشترکہ فورم ہونا چاہیے۔ جہاں دونوں ملک اپنا مقدمہ پیش کرسکیں۔ پائیدار امن صرف سفارتکاری اور مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔ بھارت نے ہماری پہلگام واقعے کی تحقیقات کی پیشکش کو ٹھکرایا۔ حالیہ جنگ میں پاکستان کو فتح حاصل ہوئی۔ ہم نے6 بھارتی طیارے گرائے۔ بھارت کو اپنے طیارے گرنے کا اعتراف کرنے میں ایک ماہ کا وقت لگا۔ خیبر پختونخوا۔ بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں بھارت کے ملوث ہونے کی طویل فہرست ہے۔ دیرپاجنگ بندی کیلئے مسئلہ کشمیرکاحل اورآبی معاہدے کا پاس ضروری ہے۔ عالمی برادری مسئلہ کشمیرکے حساس مسئلے کو مزیدنظرانداز نہیں کرسکتی
مزید پڑھیں :اذان مغرب کے بعد حجاج کرام میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے