اہم خبریں

سابق کپتان بابراعظم کی ،مداحوں سے اُلجھنے کی وائرل ویڈیو ، وجہ بھی سامنے آگئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی ایک ویڈیو حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ سڑک پر موجود مداحوں کے ساتھ بحث کرتے نظر آ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ جمعے کی نماز کے بعد پیش آیا۔ بابر اعظم کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے نماز کے دوران قریب سے ویڈیو بنانے پر مداحوں کو روکا تھا، مگر بار بار کہنے کے باوجود ویڈیو بنائی جاتی رہی۔

نماز کے بعد جب وہ باہر آئے تو انہوں نے مداح کو سختی سے ایسا کرنے سے روکا اور غصے میں وہاں سے چلے گئے۔

متعلقہ خبریں