اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سینئرسیاستدان فیصل واوڈانے اےبی این کےپروگرام’’سوال سےآگے‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نےسافٹ ٹارگٹ کوآج نشانہ بنایا۔ کمزوردشمن کی نشانی ہوتی ہے وہ عام لوگوں پرحملہ کرتاہے۔
ہمارےچیف نےکہاتھاگھس کرماریں گےلیکن سویلینزکونشانہ نہیں بنایا۔ آرمی چیف کوفیلڈمارشل بنانےکاجس کابھی فیصلہ تھا بڑاسمارٹ تھا۔ ہمیں اپنےدفاعی بجٹ کومزیدبڑھاناہوگا۔ بدقسمتی سےملک میں کوئی سیاستدان نہیں جو25کروڑعوام کومتحدکرسکے۔
سیاسی لیڈروں نےقوم کومتحدنہیں کیا آرمی چیف نےایک جھنڈے تلےکرکےدکھایا۔ آرمڈفورسزکی کامیابیوں سےسیاستدانوں کی ناکامیاں چھپ گئیں۔ پی ٹی آئی موجودہ قیادت نہیں چاہتی تھی کہ بانی رہ ہوجائیں۔
پی ٹی آئی موجودہ قیادت نہیں چاہتی تھی کہ بانی پی ٹی آئی رہا ہوجائیں۔ بانی پی ٹی آئی کونہیں کہناچاہیے کہ اسٹیبلشمنٹ ان سےبات کرے۔ بادشاہت میں دل بہت بڑےہوتےہیں کمرےچھوٹےہوتےہیں۔
بانی پی ٹی آئی کوٹویٹس اور بچگانہ بیانات سےگریزکرناچاہیے۔ بانی پی ٹی آئی کوکوئی بتادیں کہ عاصم منیربادشاہ ہی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ کوبانی پی ٹی آئی سےبات کرنےمیں کوئی دلچسپی نہیں۔
اختیاراس کےپاس ہوتاہےجوکامیابی لےکرآتاہے۔ بانی پی ٹی آئی کوسیاسی جماعتوں سےبات کرنےکی ضرورت ہے۔ ہم نےسیاسی طور پرقبرستان دیاتھافیلڈمارشل نےاسےگلستان بنادیا۔ مجھےبانی پی ٹی آئی کی مشکلات بڑھتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔
فیض حمیدکاکیس بھی اپنے منطقی انجام کو جلدپہنچےگا۔ ارشدشریف کاکیس بھی جلدکھلنےوالاہے۔ بیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ پاکستان کیخلاف جنگ میں بھارت بری طرح ناکام ہو۔ پاکستان کی عزت اوروقارکوچارچاندلگ گئےہیں۔ پاکستان نےدنیابھرمیں اپناموقف بہترین اندازامیں پیش کیا۔
ہم نے بھارت کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہے۔ ہم دنیاکےسامنےبھارت کوبےنقاب کریں گے۔ عدالتیں آزادہیں وہ اپنےفیصلےخودکررہی ہیں۔ حکومت نےکبھی بانی کےکیسز پر اثراندازہونےکی کوشش نہیں کی۔
فیصل چودھری نے کہا کہ خضدار اور وزیرستان واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ خضدار میں پیش آنےوالےواقعہ پردل رنجیدہ ہے۔ ہم لو گ لاشیں اٹھا اٹھاکرتھک چکےہیں۔ بھارت کی طرح ان کے پراکسیز کو بھی نیست ونابود کرنا چاہیے۔
معصوم بچوں کودہشت گردی کانشانہ بنایاگیا۔ قوم کوجس یکجہتی کی ضرورت اسےبانی ہی قائم رکھ سکتےہیں۔ عدالتوں کےاحکامات پرعملدرآمدنہیں کیاجارہاہے۔ حکومت کوتسلیم نہیں کرتےلیکن بات انہی سےکرنی پڑےگی۔
مزید پڑھیں :سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا،اعلامیہ جاری