راولپنڈی ( اے بی این نیوز )علیمہ خان نے کہا کہ آج ہم تینوں بہنوں کیعمران خان سے ملاقات ہوئی،پارٹی کی گفتگو بیرسٹر گوہر سے کریں گے۔ ہم نے بتایا پاکستانی قوم کیسے جوش اور جذبے کے ساتھ نڈر تھی۔
عمران خان نے کہا جنگ میں فوری ریسپانس بہت اہم ہوتا ہے۔ عمران خان کہا مودی پاکستان سے نفرت کرتا ہے۔ مودی سخت غصے میں ہوگا انتقام لے گا آپ لوگوں نے الرٹ رہنا ہے۔
فوج اور عوام نے جیسے جواب دیا ، سوشل میڈیا کی وار پاکستان نے جیتی۔ مودی برداشت نہیں کرے گا وہ معاشی اٹیک کرے گا۔ مودی فالس فلیگ جیسے اقدامات کرسکتا ہے۔ 26ویں آئینی ترمیم نے رول آف لا ختم کردیا۔
26ویں آئینی ترمیم کی وجہ سےملک کاتماشا بناہواہے۔ جنگ میں لوگوں کا حوصلہ اور سپورٹ بہت اہم ہے۔ 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی بات کیوں نہیں کرتے۔ عمران خان کے کیسز نہیں لگائے جارہے۔
خواہش کا اظہار کیا بانی کو باہر ہونا چاہیے اس پر بانی کچھ نہیں بولے۔
مزید پڑھیں :ہمارے والد کو قید تنہائی میں رکھا گیا،طبی سہولیات بھی نہیں دی جا رہی، قاسم خان
