اہم خبریں

پاکستان نےسکھراوررحیم یارخان میں2بھارتی ڈرونز مار گرا ئے

سکھر ( اے بی این نیوز   ) پاکستان نےسکھراوررحیم یارخان میں2بھارتی ڈرونزگرا دیئے۔ ذرائع کے مطابق
بھارتی ڈرونزسکھراوررحیم یارخان کےاوپرپروازکررہےتھے۔ قبل ازیں پاکستان نے بھارت کی طرف سے بھیجے گئے 25 اسرائیلی ساختہ ڈرونز مار گرئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج اب تک بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد سے رافیل سمیت 5 طیارے اور درجنوں ڈرونز تباہ کیے جاچکے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 25 اسرائیلی ساختہ ڈرون مار گرائے، پاک فوج بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد اب تک رافیل سمیت 5 طیارے اور ڈرونز تباہ کرچکی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت اب رافیل سمیت طیاروں کی تباہی کے بعد بوکھلاہٹ میں اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے پاکستان پر حملے کررہا ہے، بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور بوکھلاہٹ کی نشانی ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھی بھارت نے بھرپور نقصان اٹھایا اور اٹھا رہا ہے، مختلف علاقوں سے اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کا ملبہ اٹھایا جارہا ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، افواج پاکستان دشمن کے تمام عزائم خاک میں ملا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں  :محکمہ صحت پنجاب کی ہدایت پر ہسپتالوں میں ایمرجنسی ہائی الرٹ نافذ، تمام ڈاکٹرز فوری طلب

متعلقہ خبریں