اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم شہبازشریف سے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کا ٹیلیفونک رابطہ ۔ وزیراعظم شہبازشریف کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار۔
وزیراعظم نے مارکو روبیو کو پہلگام واقعے کے بعد پیشرفت پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔
پاکستان کا تمام شعبوں میں امریکی انتظامیہ کیساتھ ملکرکام کرنے کی خواہش کا اظہار۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے سیکرٹری روبیو کو جنوبی ایشیا میں حالیہ پیش رفت پرآگاہ کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ
کسی بھی قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف پاکستان نے 90ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی۔ وزیراعظم نے بھارت کے اشتغال انگیز رویے کو انتہائی مایوس کن اورتشویشناک قراردیا
مزید پڑھیں :ہم تیار ہیں آزمانا نہیں،کسی بھی بھارتی مہم جو ئی کا بھرپور جواب دیا جائیگا، پاک فوج کا دوٹوک اعلان