اہم خبریں

بھارت طاقت استعمال کرے گا، ہم اس سے زیادہ ہی استعمال کریں گے،خواجہ آصف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        )وزیر دفاع خواجہ آصفنے اے بی این نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ کلیش کی صورتحال بالکل نظر آرہی ہے۔ بھارت جس طرح کا قدم اٹھائے گا اسی طرح جواب دیا جائے گا۔
بھارت طاقت استعمال کرے گا، ہم اس سے زیادہ ہی استعمال کریں گے۔ کشیدگی کم کرنے کیلئے دوست، خطے کے ممالک ،بڑی طاقتیں بھاگ دوڑ میں لگی ہوئی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا بین الاقوامی اداروں سے تحقیقات کرالیں،بھارت نےجواب نہیں دیا۔
بھارت کاشفاف تحقیقات سے بھاگنے کا مطلب ہے دال میں کچھ کالا ہے۔ بھارت نے یہ واردات کسی مقصد کے لئے کی ہے۔ بی جے پی ووٹ حاصل کرنے کیلئےپاکستان پر کوئی نہ کوئی الزام لگا دیتے ہیں۔ جنگ ہماری طرف سے قطعی طور پہ مسلک نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں :بھارت کے طوطے اڑ گئے ،پاک فوج کی سیالکوٹ، نارووال ، ظفروال اور شکر گڑھ سمیت دیگر علاقوں میں بھرپور جنگی مشقیں جاری

متعلقہ خبریں