کوئٹہ ( اے بی این نیوز )نوشکی میں ٹرک میں آگ لگنے سے درجنوں افراد جھلس گئے ۔ ٹرک میں فنی خرابی کے باعث آگ لگ گئی جسے دیکھنے کیلئے شہری جمع ہوگئے۔ آگ سے اچانک زور دار دھماکہ ہوا جس سے آگ مزید تیز ہوگئی مزید لوگ متاثر ہو گئے
آگ لگنے سے موقع پر موجود درجنوں افراد جھلس گئے۔ ایمبولینسز، پولیس اور لیویز فورس موقع پر روانہ ہو گئیں .نوشکی میں ٹرک میں آگ لگنے کے واقعے پر ترجمان بلوچستان کے مطابق کی شدت سے فائر بریگیڈ کی گاڑی بھی متاثر ہوئی۔ حا دثے میں 30 سے زائد افراد کے جھلس کی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بی ایم سی منتقل کردیاگیا۔ واقعہ افسوسناک ہے، تحقیقات کی جارہی ہیں۔
