اہم خبریں

کوئٹہ،سی ٹی ڈی کی کارروائی،خودکش بمبار سمیت 2 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (اے بی این نیوز)کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ،سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ دوسرے دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑادیا.

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلہ میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ دوسرے دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑادیا۔

دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا گیا، ہلاک ہونے والے دہشت گرد صوبے میں دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے جسے سی ٹی ڈی حکام نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنادیا۔
مزید پڑھیں: مانسہرہ میں جیپ کھائی میں جا گری، 4 خواتین جاں بحق، 6 افراد زخمی

متعلقہ خبریں