دبئی (اے بی این نیوز)بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف پروپیگنڈے پر مبنی کھیل ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق پہلگام حملہ 3 بجے ہوا تاہم بھارتی خفیہ ایجنسی را سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے 3بجکر5 منٹ پر پاکستان پر الزام لگادیا۔
اس کے بعد حملے کے 30 منٹ بعد بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے ٹوئٹس کا آغاز کر دیا۔واقعے کے 30منٹ سے 60منٹ میں بی جے پی لیڈر جے پی نڈڈا اور امت شاہ نے ٹوئٹس کر دیے، واقعےکے ایک سے 3 گھنٹے بعد جعلی انٹیلی جنس رپورٹس لیک کی جاتی ہیں۔ ان رپورٹس پر آر ایس ایس کے ٹرول اکاؤنٹس ماس ریٹویٹ کرتے ہیں۔
حیران کن طور پر واقعے کے15منٹ میں500 بھارتی اکاؤنٹس سے ایک جیسے ٹویٹ کیے گئے، جعلی کشمیری ناموں سے پاکستان مخالف ہش ٹیگ کے ساتھ ٹوئٹس کیے جاتے ہیں۔پرانی ویڈیوز کو تازہ واقعے سے جوڑ کر دکھانا بھارتی میڈیا کا بھونڈا وطیرہ ہے، بھارتی میڈیا شواہد کے بغیر ایسے حملوں کو پاکستان مخالف جذبات بھڑکانے کیلئے استعمال کرتا آیا ہے، دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں مگر بھارت اسے ہمیشہ مسلمانوں اور پاکستان سے جوڑتا ہے۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ میں روٹی 10 روپے سستی ،قیمت 30 روپے مقرر