اہم خبریں

امریکی صدر کا یو ٹرن، چین کیساتھ معاہدے کیلئے تیار،ٹیرف میں کمی کا امکان

نیویارک (اے بی این نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چین پر عائد 145 فیصد درآمدی ٹیرف کو کم کیا جائے گا۔

تاہم، انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ کمی کتنی ہوگی۔امریکی صدر نے کہاکہ چین کےساتھ ڈیلنگ بہت اچھی کرنے جا رہے ہیں، چین کو معاہدہ کرنا ہی پڑےگا، چین نے معاہدہ نہیں کیا تو ہم ڈیل طے کریں گے۔

ٹرمپ کے اس بیان سے پہلے امریکی وزیر خزانہ، اسکاٹ بیسنٹ نے ایک نجی تقریب میں کہا تھا کہ چین کے ساتھ جاری ٹیرف تنازعہ زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا اور دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی کشیدگی میں کمی کی امید ہے۔

تاہم، انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ امریکا اور چین کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا ابھی آغاز نہیں ہوا۔یاد رہے کہ امریکا نے چینی مصنوعات پر 145 فیصد تک کے ٹیرف عائد کیے ہیں جبکہ چین نے جواباً امریکی مصنوعات پر 125 فیصد ٹیرف لگا رکھے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزبدھ 23اپریل 2025 موسم کیسا رہے گا؟؟؟

متعلقہ خبریں