اہم خبریں

نواز شریف کا ایک مرتبہ پھر شکوہ،تفصیلات سامنے آگئیں،جانئے کیا

لندن ( اے بی این نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کو اوپر لے جانے کی کوشش کی تو ہمارا راستہ روکا گیا، نواز شریف نے پھر شکایت کر دی۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں غلط پالیسیوں کی وجہ سے موجودہ صورتحال کا سامنا ہے، جب ہم نے ملک کو اوپر لے جانے کی کوشش کی تو ہمارا راستہ روکا گیا۔

لندن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک اس مقام پر پہنچا، ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔نواز شریف نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں سب کچھ میرٹ پر ہو رہا ہے، شہباز شریف نے گرتی ہوئی معیشت کو پاؤں پر کھڑا کر دیا ہے، ملکی ترقی کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز شہباز شریف سے ہاتھ ملا رہی ہیں، پنجاب میں میرٹ سے ہٹ کر کوئی کام نہیں ہو رہا، لاہور کو اصل حالت میں بحال کریں گے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ترقی کے کئی سنگ میل عبور کئے ہیں۔انہوں نے غلام سرور کا نام لیے بغیر کہا کہ قومی ایئرلائن کو بند کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں :عمران خان نے مائنز اینڈ منرلز بل بارے اپنا فیصلہ سنا دیا،جانئے کیا

متعلقہ خبریں