اسلام آباد (اے بی این نیوز )سپریم کورٹ ،9 مئی ملزمان کے مقدمات کا 4ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ نے حکم جاری کیا کہ ٹرائل کورٹس چار ماہ میں 9 مئی ملزمان کے مقدمات کا فیصلہ کریں۔
ایک سے زائد مقدمات کے ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر قانون کے مطابق فیصلے کئے جائیں۔ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے مطابق ٹرائل کا سات روز میں فیصلہ ہونا ہوتا ہے۔
چار ماہ کی مدت فیصلے کے موصول ہونے کے دن سے شروع ہوگی۔ عدالتیں ملزمان کے شفاف ٹرائل کے حق کو یقینی بنائیں ۔ بہت سے ملزمان نے ایک سے زائد مقدمات میں نامزد ہونے کا موقف اپنایا۔ بہت سے ملزمان نے چالان اور ریکارڈ فراہم نہ کرنے کا موقف اپنایا۔
ریکارڈ کی عدم دستیابی بھی ٹرائل کورٹس کیلئے توجہ طلب معاملہ ہے۔ ہائیکورٹس چیف جسٹسز اور انتظامی ججز 15 روز میں رپورٹس عدالتوں سے طلب کرسکتی ہیں۔ ہائیکورٹس اور مانیٹرنگ ججز شفاف ٹرائل جلد مکمل ہونے کو یقینی بنائیں۔
مزید پڑھیں :افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی جنگی سازوسامان دہشتگردوں کو فروخت ،برطانوی میڈیا کا دعویٰ