اہم خبریں

اوورسیزپاکستانیوں کوسب سےپہلےپی ٹی آئی نے ووٹ کاحق دیا،سینیٹر ہمایوں مہمند

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) رہنماپی ٹی آئی سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا ہے کہ ثنااللہ مستی خیل کےمعاملہ کاکچھ معلوم نہیں۔ سناہے ثنااللہ مستی خیل نے بجلی کابل جمع نہیں کرایا۔ ہمارےملک میں سوال اٹھانابراہوتاہے۔
ثنااللہ مستی خیل نےپی اےسی اجلاس میں نااہلی کی نشاندہی کی ۔ وہ اےبی این کےپروگرام’’بدلو‘‘میں گفتگو کر رہے تھے. اوورسیزپاکستانیوں کوسب سےپہلےپی ٹی آئی نے ووٹ کاحق دیا۔
ہم نےاپنےدورمیں ایکٹ پاس کیا تاکہ اوورسیزکوووٹ کاحق ملے۔
مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی نےایکٹ کی مخالفت کی۔ رہنما ن لیگ سینیٹر ناصربٹ نے کہا کہ بجلی کا بل جمع نہیں کریں گے تو واپڈا والے میٹر اتارکرلے جاتے ہیں۔ ثنااللہ مستی خیل جمع شدہ بل دکھا دیں میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔
جمہوری حکومت ہے احتجاج کرناسب کاحق ہے۔ اوورسیزپاکستانیزحکومت پراعتمادکرکےکانفرنس میں شریک ہوئے۔ اوورسیزپاکستانیزملک سےبہت پیارکرتےہیں۔ ماضی میں مجھ پرسیاسی لوگوں نےجھوٹےمقدمات بنائے۔
پاسپورٹ ان کے بلاک کیےجوملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ بندھےاٹھاکرقانون سازی کروانادرست نہیں۔ 2018میں بانی پی ٹی آئی کوملک پرمسلط کیاگیا۔ جنرل باجوہ،فیض حمیداورثاقب نثار ساری خرابی کےذمہ دارہیں۔
مزید پڑھیں :عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی کل ملاقات کا دن،فہرست مرتب،جا نئے کون کون ملاقات کرے گا

متعلقہ خبریں